میو ہسپتال میں آتشزدگی، آگ پر قابو پا لیا گیا

9 Jan, 2022 | 11:35 AM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: میو ہسپتال کے ریکارڈ روم میں آگ بھڑک اٹھی، ایمرجنسی کی تیسری منزل پر کمرے میں آگ لگی۔

بالائی منزل کے تمام مریضوں کو نیچے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی آگ لگنے کی وجہ سامنے آسکی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ایم ایس ڈاکٹر افتخار کا کہنا ہے کہ ریکارڈ روم میں موجود سامان جل گیا ہے۔   

مزیدخبریں