ٹریفک وارڈن کو قتل کرنے والے کون؟ ملزموں کی شناخت ہوگئی

9 Jan, 2022 | 11:17 AM

Arslan Sheikh

عابد چودھری: لاہور سمیت  پنجاب بھر میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، عام شہری ہوں یا پولیس اہلکار کسی کی بھی زندگی محفوظ نہیں ہے۔ گزشتہ شب لاہور کے علاقہ مناواں میں فائرنگ کرتے ہوئے ٹریفک وارڈن کو قتل کردیا گیا۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرتے تحقیقات کا آغاز کیا۔

39 سالہ ٹریفک وارڈن کو قتل کرنے والے ملزموں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ کاشف امین کو مقامی اویس ایوب بٹ نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ مقتول کے چچا مصدق کی مدعیت میں اویس ایوب بٹ سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔  

ایف آئی آر  کے متن کے مطابق کاشف آمین اپنے چچا کے ہمراہ گاڑی پر جا رہا تھا۔ اویس ایوب بٹ نے اپنا ڈالہ سڑک پر کھڑا کر رکھا تھا، کاشف آمین نے راستہ بلاک کرنے کی وجہ پوچھی تو جھگڑا ہو گیا۔ ملزمان نے پیچھا کر کے گھر کے قریب قتل کر دیا جبکہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزم پولیس کی گرفت میں نہ آ سکے۔ 

مزیدخبریں