اسرار خان : سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا تھانہ مغلپورہ کا اچانک دورہ , فرنٹ ڈیسک پر نا مناسب انتظامات پر ایس ایچ او مغلپورہ کی سرزنش کی ۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے تھانہ مغلپورہ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے محرر روم، فرنٹ ڈیاک سمیت دیگر مقامات کا معائنہ کیا ۔اس موقع پرسی سی پی او نے فرنٹ ڈیسک پر درخواستوں کے اندراج چیک کیا اور ریکارڈ رجسٹرز اور حوالات کا جائزہ لیا ۔ غلام محمود ڈوگر نے فرنٹ ڈیسک پر نامناسب انتظامات پر ایس ایچ او سعید انور کی سرزنش بھی کی ۔
سی سی پی او لاہور نے انچارج انوسٹی گیشن راشد محمود کو مناسب انتظامات پر شاباش دی ۔ دورے کے دوران سی سی پی او نے تھانے میں موجود سائلین سے استفسار کیا، سائل فیاض کی بیٹی کو فوری بازیاب کروانے کا حکم اور اس حوالے سے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو ہدایات جاری کیں ۔ دورے کے دوران غلام محمود ڈوگر نے اہلکاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ ہمارا گھر ہے ۔سائلین تھانے میں انصاف کی امید سے آتے ہیں، مایوس نہ ہونے دیا جائے ۔ سی سی پی او نے ایس پی سول لائنز کو سائلین کےلئے بہترین اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ۔