(اسرار خان) نواں کوٹ پولیس کا ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 3 خواتین سمیت 11 افراد دھر لئے، ادھر راوی روڈ پولیس نے دو اشتہاری گرفتار کر لئے ۔
تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ پولیس نے مقامی شادی ہال میں منعقدہ ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر 3 خواتین اور 8 مردوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں کے قبضہ سے منشیات اور محفل میں لٹائی گئی 84 ہزار سے زائد کی نقدی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
ادھر راوی روڈ پولیس نے بوگس چیک میں مطلوب دو اشتہاری گرفتار کر لئے۔ اشتہاری ثمراللہ تھانہ مزنگ اور کمال تھانہ غالب مارکیٹ پولیس کو مطلوب تھے ۔