پنجاب حکومت نے نوکریوں کا اعلان کر دیا

9 Jan, 2021 | 07:05 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: لاہور کے سرکاری کالجوں میں 368 کالج ٹیچرز انٹرنز کی بھرتیوں کا فیصلہ، سی ٹی آئیز کو چار مہینوں کی تقرری کیلئے ایک لاکھ 80 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
 
تفصیلات کے مطابق لاہور کے 56 کالجوں میں سی ٹی آئیز کی بھرتیوں کیلئے فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ ڈائیریکٹر کالجز لاہور ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن نے کالجوں کے پرنسپلز کو شیڈول پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔ لاہور کے خواتین کالجوں میں 269 اور مرد کالجوں میں 99 اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔

کالج ٹیچرز انٹرنز کی بھرتیاں چار مہینوں کیلئے کی جائیں گی۔ پرنسپل کو 17 جنوری تک سی ٹی آئیز کی ابتدائی فہرست ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کو جمع کرانا ہو گی۔ سرکاری کالجوں میں بھرتی ہونے والے عارضی اساتذہ کو 45 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔ کالج پرنسپل کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی امیدواروں کے واک ان انٹرویوز کرے گی۔ سی ٹی آئی کیلئے تعلیمی قابلیت کے 95 نمبرز جبکہ انٹرویوز کے 5 نمبرز مقرر کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں