شاہی قلعہ میں انتہائی افسوسناک واقعہ

9 Jan, 2021 | 06:15 PM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42) شاہی قلعہ میں سیلفی لیتا ایک شخص اونچائی سے گر گیا۔

سیلفی کا شوق لے ڈوبا،شخص کو بازو سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہی قلعہ کی دیوارپرکھڑے ہوکر50سالہ شخص سیلفی لیتا ہوا توازن خراب ہونے کےباعث گرپڑا۔ لاہور شاہی قلعہ میں سیلفی بناتے ہوے 290 فٹ سے ایک شخص نیچے جا گرا،  مضروب شخص  کی شناخت 50 سالہ منیر کے نام سے ہوئی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی شروع کردی۔

ترجمان والڈ سٹی انتظامیہ کے مطابق زخمی شخص کا تعلق شیخوپورہ سے تھا،اس کو گارڈز نے چھت پر جانے منع کیا، تاہم باز نہ آیا۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی شخص کو میو ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزیدخبریں