سٹی42: راوی کنارے نیا شہر بسانے کے منصوبے میں بڑی پیش رفت فیز ون کی جھیل اور کنال چینل کی اراضی پر سیکشن فائیو لاگو کردیا گیا، لینڈ ایکوزہشن ایکٹ 1894 کے سیکشن کے تحت گزٹ نوٹیفکیشن جاری۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور نےسیکشن فائیو کا نوٹیفکیشن جاری کیا، ریور راوی کےفیز ون کی جھیل اور کنال چینل کے لیے 39 ہزار 623 کنال اراضی پر سیکش فائیو لگا دیا گیا، شیخوپورہ کی36 ہزار 661 کنال جبکہ لاہور کی 2 ہزار 5سو 62 کنال اراضی پر لینڈ ایکوزہشن ایکٹ کے تحت سیکشن فائیو لگا دیا گیا۔
موضع بھماں کی 300 کنال 13 مرلے اراضی پر سیکشن فائیو لاگو کیا گیا، موضع تارگڑھ 3سو کنال پر سیکشن فائیو لاگو کیا گیا، موضع جیا موسی 7 کنال 11 مرلے جبکہ موضع ہرنارائن پورہ 117کنال 8مرلے پر سیکشن فائیو لاگو کیاگیا۔
موضع شاہدرہ کی 37 کنال 17 مرلہ، موضع کرول وار 573کنال، موضع ہردوجبو 1ہزار 226 کنال پر سیکشن فائیو لاگو کیا سیکشن فائیو کے نوٹیفکیشن کے ایک ماہ کے دوران متاثرین اراضی کے اعتراضات سنیں جاینگے، لینڈ ایکوزہشن کولیکٹر ریور راوی اتھارٹی اعتراضات کی سماعت کرینگے۔
ایل اے سی ریور راوی اتھارٹی اعتراضات کی حتمی رپورٹ حکومت پنجاب کو ارسال کرے سیکشن فائیو کی بعداز منظوری برائے حکومت پنجاب اراضی حتمی نوٹیفکیشن سیکشن چھے جاری ہوسکے گا، سیکشن چھے کے بعد ایل اے سی اراضی ایکوائر کرنے کا ایوارڈ کا نوٹیفکیشن جاری کرے ایوارڈ کے بعد متاثرین اراضی سے قبضہ لیکر معاوضہ کی ادائیگی شروع کردی جائے گی۔