سٹی 42 :انڈونیشیا کا جہاز بوئنگ 737۔500 لاپتہ جکارتہ سے اُڑان بھرنے والا جہاز چار منٹ کے بعد ہی راڈار سے غائب ہو گیا۔
انڈونیشیامیں مسافرطیارہ سمندرمیں گرکرتباہ ہوگیا۔طیارےمیں عملےکےچھ ارکان سمیت باسٹھ افراد سوارتھے۔بوئنگ طیارے نے جکارتہ ایئرپورٹ سےاڑان بھری،لیکن ٹیک آف کے چار منٹ بعد اور دس ہزار فٹ کی بلندی پرجاکرریڈارسےغائب ہوا۔دوسری طرف سرچ آپریشن کےدوران طیارے کے چند ٹوٹےہوئے کیبلز اور تار ملےہیں۔
انڈونیشیامیں نجی ایئرلائن کا بدقسمت طیارہ سمندر میں گرکرتباہ ہوگیا۔مقامی میڈیاکےمطابق طیارہ جکارتہ سے مغربی صوبے جا رہا تھا لیکن ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
طیارےمیں عملےکے6 ارکان سمیت 62 افراد سوار تھے۔مقامی ائیرلائن کا بوئنگ 737 طیارہ ٹیک آف کے چار منٹ بعد اور دس ہزار فٹ کی بلندی پرجاکرریڈارسےغائب ہوا۔
طیارے کے لاپتہ ہونے کے فوری بعدسرچ آپریشن کا آغازکردیا گیا ہے۔انڈونیشیا کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق طیارے کی تلاش اور ممکنہ حادثے سے بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔تاہم اس دوران طیارےکی چند ٹوٹی کیبلز اور تار مل گئیں.
بتایا گیاہے کہ سری ویجایا کا طیارہ 26 سال پرانا تھا اور اس نے اپنی پہلی پرواز 1994 میں کی تھی ، طیارے کا رجسٹریشن نمبر PK-CLC (MSN 27323) ہے ۔انڈونیشیاءکی وزارت برائے ٹرانسپورٹیشن کی ترجمان ادیتا اراوتی نے طیارے کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے ،ان کا کہناہے کہ طیارے سے متعلق مزید معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں .