(علی ساہی) پولیس کی اسلحہ ڈیوٹی کے لئے اہلکاروں کی پروفائلنگ الٹی پڑ گئی، فیلڈ ڈیوٹی کرنے والے 15 فیصد اہلکاروں کو ماہر نفسیات کی جانب سے مس فٹ قرار دے دیا گیا، جو سکیورٹی رسک بن گئے۔
فیلڈ ڈیوٹی میں ا سلحہ دینے کیلئے اہلکاروں کی پروفلنگ کا حکم دیا گیا تھا،7 ہزار سےزائد اہلکاروں کی ماہر نفسیات سے پروفائلنگ کرائی گئی جس میں سے 800 اہلکاروں کو سروس کیلئے غیر موزوں قرار دیا گیا، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی نے پروفائلنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتےہوئے غیر موزوں قرار دیئے گئے اہلکاروں کی دوبارہ ماہر نفسیات کے پینل سے پروفائلنگ کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق 5 ماہ قبل پی ایچ پی کے جوان نے اپنے ساتھی کو گولی مار دی تھی، واقعہ کے بعد پی ایچ پی اہلکاروں کی پروفائلنگ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کیجانب سے ماہرنفسیات سے ساز باز کا شبہ ہے، اہلکار فیلڈ ڈیوٹی سے بچنے کیلئے خود کو غیر موزوں قرار دلواتے ہیں، غیرموزوں قرار دیئےگئے ۔