( سٹی 42 ) شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں چینی کا ریٹ آؤٹ آف کنٹرول، بازار میں سستی چینی کی فراہمی کے حکومتی دعوے ہوا ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں چینی ایک بار پھر غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی۔چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں چینی 95 روپے سے 100 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔ کرشنگ شروع ہونے کےباوجود چینی بازار میں سستی قیمت میں دستیاب نہ ہو سکی۔ شہریوں نے حکومت سے چینی کے ریٹ کنٹرول کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
دوسری جانب سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، آلو 38 کی بجائے اوپن مارکیٹ میں 50 روپے،پیاز سرکاری قیمت 34 کی بجائے 45 روپے اورٹماٹر سرکاری قیمت 75 کی بجائے 100 روپے کلو فروخت ہورہے ہیں۔
اوپن مارکیٹ میں لہسن 275 کی بجائے 300 روپے، ادرک چائنہ 310 کی بجائے اوپن مارکیٹ میں 400 روپے، کریلے 144، مٹر 50، مونگرے 76، ساگ 30،گاجر 34، چائنہ گاجر 71، بھنڈی 197، شملہ مرچ 93، سبز مرچ192،پھول گوبھی17، بند گوبھی30 اوربینگن42روپےکلومیں فروخت کیے جارہے ہیں۔