ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب سرکار کی بڑی کامیابی

پنجاب سرکار کی بڑی کامیابی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پنجاب سرکار کو بڑی کامیابی حاصل ہوگئی ،گذشتہ دو سالوں میں بے ضابطگیوں اور فنڈز کی خرد برد کے چالیس فیصد سے زائد کیس پکڑے گئے۔پنجاب میں سرکاری سطح پر فراڈ اور فنڈ کا غلط استعمال پر حکومت کی نگرانی سخت، حکومت پنجاب نے کارروائی کا آغاز کردیا.

تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل پاکستان نے حکومت کے پہلے مالی سال میں فنڈ کے غلط استعمال اور دھوکہ دہی میں پندرہ کروڑ کے ضیاع کی نشاندہی کی تھی جبکہ دوسرے مالی سال میں دھوکہ دہی اور فنڈ کے غلط استعمال میں بے ضابطگیاں 73 کروڑ روپے تک ہونے کی نشاندہی کی ۔آڈیٹر جنرل پاکستان کی جانب سے صوبائی اداروں کے آڈٹ میں انکشافات کیے گئے ۔

رپورٹ کہا گیا ہے کہ صوبائی محکموں کی جانب سے فنڈ کے استعمال کا کوئی ریکارڈ بھی موجود نہیں۔اور دوسری جانب پنجاب حکومت نے آڈیٹر جنرل کی نشاندہی پر انکوئری شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں رمضان بازار کے نام پر افسران کی 11 کروڑ روپے کی لوٹ مار سامنے آئی، گیارہ کروڑ 57 لاکھ روپے کہاں گئے؟ ریکارڈ ہی غائب ہوگیا، مالی سال 2016 اور 18 کی خصوصی آڈٹ رپورٹ میں انکشافات  ہوا، آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پنجاب میں میٹروپولیٹن کارپوریشن پر کیے گئے آڈٹ میں ہوشربا انکشافات کیے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسروں نے رمضان بازار کے نام پر اضافی اخراجات کیے جبکہ بجٹ پانچ کروڑ روپے کا منظور کیا تھا۔ سابق دور حکومت کے تین سالہ آڈٹ رپورٹ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن پر مزید آڈٹ پیرے بن گئے۔آڈیٹر جنرل پنجاب نے متعلقہ افسران کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer