ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھٹہ مالکان کیلئے قرضوں کا اعلان

 بھٹہ مالکان کیلئے قرضوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: حکومت پنجاب نےبھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقلی میں حائل سب سےبڑی مشکل حل کردی،حکومت نے بھٹہ مالکان کے لئے گرین لان قرضہ سکیم کا اعلان کردیا۔
پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں آلودگی کے خاتمے کے لئے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کیلئےبھٹہ مالکان کو آسان شرائط پر قرض فراہم کرنے کے لئے گرین لان سکیم متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت بھٹہ مالکان کو آسان قرضوں کا اجراء وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب نوجوان پروگرام اور حکومت پنجاب کی روزگار سکیم کے تحت کیا جائے گا۔

سکیم کے تحت دو سالوں کے لئے 10 لاکھ روپےکا قرض دیا جائے گا،یہ سکیم پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تحت بینک آف پنجاب کے تعاون سے لانچ کی جارہی ہے۔ پنجاب حکومت صوبے بھر میں بھٹوں کی جدید ٹیکنالوجی پر منتقلی کے لئے سبسڈی مہیاکرے گی۔

گرین لائن سکیم کے تحت قرضوں کی فراہمی کے لیے تحصیل کی سطح پر سہولت سینٹر قائم کر دئیے گئے ہیں۔ قرض کی فراہمی کے لئے سہولت سینٹرز کا انتخاب بھٹہ مالکان کی سکیم تک رسائی کوآسان اوریقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس سکیم سے پنجاب کے 14 جبکہ جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع مستفید ہوسکیں گے۔ یہ سکیم لاہور، شیخوپورہ،قصور، ننکانہ صاحب، گجرات، حافظ آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورفیصل آباد شامل ہیں۔