ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واسا افسران اور عملہ کی آفس سائیکلوں پرانٹری

واسا افسران اور عملہ کی آفس سائیکلوں پرانٹری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) واسا افسران کی ہفتہ وار سائیکلنگ کے فروغ کے لئے مہم جاری ہے، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی سربراہی میں افسران سائیکل پر دفتر پہنچے ۔

تفصیلات کے مطابق سردی کے باوجود افسران اور عملہ واسا ہیڈ آفس سائیکلوں پر پہنچا، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے ہمراہ ڈی ایم ڈی ایف اے اینڈ آر محمد نوید مظہر، ڈائریکٹر پی اینڈ ای محمد تنویر اور ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر مجیب وارثی بھی سائیکل پر دفتر پہنچے ۔ ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ آلودگی سے پاک شہر بنانے کے لئے اپنی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ لاہور کو فضائی آلودگی سے پاک اور صاف ستھرا رکھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ ایم ڈی واسا سید زاہدعزیز نے کہا کہ سائیکلوں پر آنے سے افسران جسمانی طور پر تندرست اور توانا محسوس کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور سموگ کے باعث واٹراینڈ سینی ٹیشن ایجنسی ( واسا) کے  ملازمین اور افسران ہفتے کے روز سائیکلوں پر دفتر پہنچے۔فصائی آلودگی کے خاتمے کے لئے پختہ ادارہ کرتے  واسا نےاپنے افسران اور ملازمین کو پابند کیا ہے کہ وہ سائیکلوں پہ دفتر آیا کریں۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہناتھا کہ انسداد اسموگ اقدامات میں پہل کی ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہر میں انسداد سموگ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز لاہور میں سموگ کی آگاہی کے لئے واسا کی جانب سے سائیکل ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer