بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ پر غور

9 Jan, 2021 | 12:32 PM

Arslan Sheikh

( قیصر کھوکھر ) پنجاب کی بیوروکریسی میں اعلی سطح تقرر و تبادلے زیر غور، دو اہم افسران کو اِدھراُدھرکرنے کافیصلہ کر لیا گیا۔
 پنجاب کی بیوروکریسی میں اعلی سطح کے تقرر و تبادلے زیر غور ہیں۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری خزانہ عبداللہ خان سنبل کو محکمہ خزانہ سے تبدیل کرکے چیئرمین پی اینڈ ڈی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری کوآپریٹیو احمد رضا سرور کوعبداللہ خان سنبل کی جگہ سیکرٹری خزانہ لگایا جائےگا۔

اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک سے تجاویز مانگ لی ہیں۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری کی تجویزکے بعد دونوں افسران کو نئے محکموں میں تعینات کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ رپورٹ نہ کرنے والے افسروں کے معاملہ پر سختی سے کام لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں افسران کے تبادلوں پر سختی سے کام لینے کے احکامات دیئے ہیں۔ جنوبی پنجاب تعیناتی پر رپورٹ نہ کرنے والے افسران کی تنخواہیں بھی روکنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔ 

لاہور سیکرٹریٹ سے منتقل شدہ غیر ضروری آسامیاں جلد از جلد ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ خزانے پر اضافی بوجھ نہ پڑے جبکہ کفایت شعاری مہم کے تحت بھرتیوں پر پابندی ہے مگر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے درکار سٹاف کی بھرتیوں کے لیے سفارشات کر دی گئیں۔ 

مزیدخبریں