ادکارہ کنزیٰ ہاشمی کی’لِیکڈ ویڈیو‘منظر عام پر آگئی

9 Jan, 2021 | 12:21 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)پاکستان شوبز انڈسٹری میں نئے نئے چہرے سامنےآرہے ہیں جن میں خوداعتمادی اور منفرد اداکاری کے جوہر چھپے ہوئے ہیں جو کہ ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کے لئے کچھ نیا کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، ایک ایسی ہی اداکارہ کنزیٰ ہاشمی ہیں جن کی نئی فلملِیکڈ ویڈیو‘ ریلیز ہو تے ہی مقبول ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری میں نت نئے چہرے سامنے آرہے ہیں جو کہ عوامی توجہ اور مقبولیت حاصل کرنے کے لئے اپنی پراعتماد اداکاری کی بدولت کامیابیاں سمیٹنے میں مصروف ہیں، معاشرے میں ہونے والے مسائل سے آشناس کرنا اور ہونے والے حالات واقعات بارے ایک ڈاکومنٹری کے ذریعے پیش کرنے کی تیاریاں کررہے ہیں ، ایک ایسا ہی چہرہ جس نے معاشرے میں خواتین سے ہونے والی بدسلوکی، بدفعلی،زیادتی اور ان کی نازیبا ویڈیوز  بنانے والوں کو بے نقاب کیا اور خواتین کو محتاط رہنے کا پیغام دیا۔

اداکارہ کنزیٰ ہاشمی  کی نئی فلملِیکڈ ویڈیو‘ آتے ہیں مقبول ہوگئی،یہ فلم  معاشرتی مسئلے کے گرد گھومتی ہے کہ جس میں لڑکیاں عریاں ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں اور پھر معاشرے میں انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس فلم میں اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے مرکزی کرداداداکیا، اپنی اس مختصر فلم کا ایک ویڈیو کلپ انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور لکھا کہ یہ فلم آپ کو سوشل میڈیا پر کچھ بھی شیئر کرنے سے پہلے دو دفعہ سوچنے پر مجبور کردے گی۔ 

اداکارہ کی نئی فلم کے ریلیز ہونے کے ساتھ ہی چرچے شروع ہوگئے اور دیکھنے والوں نے اس کو خوب پسند کیا،اس میں خواتین کو اپنے تحفظ اور حقوق حاصل کرنے کے لئےاور معاشرے میں عزت کا مقام دینےپر اکسایا گیا،اپنی رائے دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کا کہناتھا کہ یہ فلم سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے صارفین کو بہت کچھ سکھا سکتی ہے۔خواتین کو معاشرے کی تنگ نظری اور ہوس پرستوں سے کیسے بچنا،اس کے منفی اور مثبت اثرات میں نمایاں فرق بھی دیکھایاگیا۔

مزیدخبریں