پنجابی فلموں کے بے تاج بادشاہ سلطان راہی کو بچھڑے 25 برس ہوگئے

9 Jan, 2021 | 11:53 AM

Azhar Thiraj

سٹی 42 :پنجابی فلموں کے بے تاج بادشاہ سلطان راہی کو بچھڑے 25 برس ہوگئے،انہیں گوانوالہ کے نزدیک9 جنوری1996میں  نامعلوم افرادنےموت کے گھاٹ اتاردیا تھا۔

 تفصیلات کے مطابق  فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جانے والے لیجنڈری اداکار سلطان راہی کے مداح آج ان کی 25ویں برسی منارہے ہیں۔ سلطان راہی 24جون 1938کو اتر پردیش میں پیداہوئے تھے۔انہوں نے41برس تک فلم انڈسٹری پرراج کیا۔ اپنے فنی کیرئر میں سلطان راہی نے800سے زائد فلموں میں منفرد اداکاری کے جوہر دکھائے۔انہوں نے 700پنجابی اور ایک سودس اردو فلموں میں فن کالوہامنوایا۔

  سلطان راہی پہلی بارفلم بشیرا میں بطور ایکسٹرا جلوہ گرہوئے۔اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکرنہ دیکھا اورایکسٹراسےملکی فلمی صنعت کے سلطان بن گئے۔ان کی فلم’’ مولا جٹ‘‘ ملک کی مشہورترین فلم ہے۔ان کی فلم مولا جٹ کا سیکوئل بھی تیار کرلیا گیا ہے جس میں فواد خان، ماہرہ خان جیسے بڑے اداکار جلوہ گر ہوں گے۔

’باغی‘ ان کی پہلی فلم تھی۔ پی ٹی وی کے سابق پروڈیوسر اور نامور براڈ کاسٹر عارف وقار نے سکول کے زمانے میں اوپن ایئرتھیٹر میں سلطان راہی کو ایک ڈرامے میں اداکاری کرتے دیکھا تھا۔

سلطان راہی کی کامیاب فلموں میں  ’بابل‘ (1971) ، فلم ’بشیرا‘ (1972 ) شامل ہیں۔ 1975 میں ’وحشی جٹ‘ کی بھرپور کامیابی سے سلطان راہی کو بہت شہرت حاصل ہوئی جسے 1979 میں فلم ’مولاجٹ‘ کی بے نظیر کامیابی نے پَر لگا دیے۔ اس فلم نے مقبولیت کے سارے ریکارڈ توڑ دیے۔

مزیدخبریں