سٹی 42 : کورونا وائرس سے اموات میں آہستہ آہستہ کمی آنے لگی ،ملک میں کورونا سے مزید 40 افراد جان کی بازی ہارگئے۔وائرس سے اموات کی تعداد 10ہزار 598 ہوگئی۔چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 2007 کیس بھی سامنے آئے۔305 مریض وینٹی لیٹر پرہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے کورونا کے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کردئیے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 898 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ملک میں کورونا کے فعال کیسوں کی تعداد 33 ہزار 474 ہے،کورونا کے لئے مختص 631 سپتالوں میں 2 ہزار 779 مریض زیر علاج ہیں
۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 70 لاکھ 43 ہزار 604 کرونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں،ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار 445 ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں وفات پانے والے 40 میں سے 16 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
سندھ میں اب تک 2 لاکھ 24 ہزار4 ،پنجاب ایک لاکھ 44 ہزار 111 کیسز رپورٹ ہو چکے،خیبرپختونخوا 60 ہزار751، بلوچستان میں 18 ہزار 351 ،اسلام آباد 38 ہزار 970، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 879 ،آزاد کشمیر میں 8 ہزار 451 کیس رپورٹ ہوئے۔
یاد رہے عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد پاکستان سمیت دیگر ممالک نے برطانیہ کیساتھ فضائی رابطے ختم کر دیئے ہیں ،تاہم برطانیہ سے براستہ دبئی آنے والی خاتون میں کورونا کی نئی قسم کی تشخیص ہو گئی،خاتون ورجن اٹلانٹک کی پروازسے لاہورپہنچی تھی اورلاہورکے نجی ہوٹل میں قیام پذیرتھی۔ہوٹل قیام کے دوران خاتون کے کوروناسیمپلزلئے گئے توٹیسٹ مثبت آیا،ٹیسٹ مثبت آنے پربرطانوی نژادخاتون کوقرنطینہ کردیا گیا، خاتون سے رابطے میں رہنے والے ہوٹل عملے کے نمونے بھی لئے جارہے ہیں۔