ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’ اپوزیشن والے کبھی بھی اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دینگے ‘‘

’’ اپوزیشن والے کبھی بھی اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دینگے ‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی بے مقصد جلسوں اور ریلیوں کی منفی سیاست کو یکسر رد کر دیا ہے، اپوزیشن والے کبھی بھی اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام نے اپوزیشن کے بے مقصد جلسوں اور ریلیوں کی منفی سیاست کو یکسر رد کر دیا ہے، اپوزیشن والے کبھی بھی اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دینگے، استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔

 عثمان بزدار کا کہنا  تھا کہ اپوزیشن عوامی مینڈیٹ کا احترام نہ کرکے جمہوری اقدار کی توہین کر رہی ہے، الزامات لگانے والے پہلے اپنے کرپشن آلود گریبانو ں میں جھانکیں، مسترد شدہ عناصر محض اپنا سیاسی قد بڑھانے  کے لئے  تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود  کے لئے عملاً اقدامات کئے، وزیراعظم عمران خان کی صورت میں پاکستان کو کھرا اور مخلص لیڈر ملا ہے، اڑھائی برس کے دوران وہ کام کئے جو سابقہ حکومتیں برس ہا برس نہ کر سکیں۔

 انہوں نے کہا کہ صوبے میں ون مین شو کاخاتمہ کیا ہے، ترقیاتی منصوبے عوامی نمائندوں کی مشاورت سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔

       

Shazia Bashir

Content Writer