سٹی 42: ایمیزون کے مالک جیف بیزوس اب دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کھو چکے ہیں،کیونکہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک آن لائن تجارتی کمپنی ایمیزون کے سربراہ جیف بیزوس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔ ایلون مسک خلائی راکٹ بنانے والی کمپنی اسپیس ایکس اور الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ہیں۔اب انہوں نے کئی سال سے دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے سے مسک کی مجموعی دولت میں اضافہ ہوگیا۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 185 ارب ڈالر سے زائد ہوگئی ہے جبکہ بیزوس 184 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایلون مسک خود بھی اپنے اثاثے بڑھنے اور دنیا کا امیر ترین شخص بننے پر حیران ہیں جبکہ ایلون مسک بھی امریکی شہری ہیں اور وہ پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں۔