نیب کی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

9 Jan, 2020 | 09:57 PM

Arslan Sheikh

( سعود بٹ ) نیب میں رمضان شوگر ملز کی تحقیقات کا معاملہ، نیب نے رمضان شوگر ملز کیس میں بھی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی۔       

نیب نے مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالہ سے وزارت داخلہ کو باقاعدہ خط لکھ دیا۔ خط میں استدعا کی گئی ہے کہ رمضان شوگر ملز کیس میں مریم نواز کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور مریم نواز کا بیرون ملک جانے کا خدشہ ہے. لہذا مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے کیونکہ مریم نواز کا نام پہلے سے ایون فیلڈ کیس میں ای سی ایل پر موجود ہے۔

مرکزی ترجمان نیب نوازش علی کے مطابق نیب حکام نے مریم نواز کا نام رمضان شوگرملز پر بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی ہے۔

مزیدخبریں