ورلڈ کپ جیت کر واپس آئیں گے، کپتان انڈر 19 قومی ٹیم

9 Jan, 2020 | 09:32 PM

Arslan Sheikh

( وسیم احمد ) انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان روحیل نذیر کا کہنا ہے کہ مکمل تیاری کے ساتھ ورلڈ کپ کیلئے جارہے ہیں، جیت کر واپس آئیں گے جبکہ آل راؤنڈر عباس آفریدی کہتے ہیں ٹیم کوئی بھی ہو اپنی کارکردگی بہتر دکھانے کی کوشش کریں گے۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں ورلڈ کپ کیلئے جنوبی افریقہ روانگی سے قبل کپتان روحیل نذیر اور آل راؤنڈرعباس آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کی۔ کپتان روحیل نذیر نے کہا کہ ہیڈ کوچ اعجاز احمد نے ایک ماہ میں کھلاڑیوں پر سخت محنت کی، ہمارے پاس ہر شعبے میں اچھے کھلاڑی ہیں، ورلڈ کپ جیت کر واپس آئیں گے۔

روحیل نذیر نے مزید بتایا کہ بہت سے کھلاڑی جنوبی افریقہ میں کھیل چکے ہیں، مصباح الحق اور سرفراز احمد نے بھی ٹیم کی کارکردگی دیکھی اور سرفراز احمد نے خصوصی ٹپس بھی دیں۔ آل راؤنڈر عباس آفریدی نے کہا کہ ہمارا فوکس ورلڈ کپ پر ہے، ٹیم کوئی بھی ہو اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم جمعہ کی صبح روحیل نذیر کی قیادت میں جنوبی افریقہ روانہ ہوگی۔

مزیدخبریں