لیسکو، بھرتی امتحانات میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

9 Jan, 2020 | 06:54 PM

Arslan Sheikh

( شاہد ندیم ) لیسکو میں افسران و ملازمین کی بھرتی مشکوک ہوگئی، وزارت پاور ڈویژن نے بھرتی کیلئے ہونیوالے تحریری امتحان میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہونے پر تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا۔

لیسکو میں افسران و ملازمین کی بھرتی کے تحریری امتحان میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، وزارت پاور ڈویژن نے بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ٹیسٹنگ کمپنی سے جواب طلب کر لیا ہے۔ پاور ڈویژن کے مراسلے کے مطابق مختلف کمپنیوں میں پیپر قبل از وقت آؤٹ ہونے کی شکایات آئی ہیں جبکہ لیسکو میں امیدواروں کی جانب سے 90 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

وزارت پاور ڈویژن نے این ٹی ایس کی انتظامیہ کو وضاحتی مراسلہ ارسال کر دیا ہے، لیسکو میں بھرتی کیلئے ملک بھر میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد امیدواروں نے امتحان دیا تھا۔ وزارت پاور ڈویژن نے لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کو بھی تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ اور دیگر افسران کو دس جنوری تک رپورٹ جمع کروانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ لیسکو میں مجموعی طور پر 1100 ملازمین کی بھرتی کی منظوری دی گئی ہے جس میں گریڈ چار سے لیکر سترہ تک افسران و ملازمین شامل ہیں۔

مزیدخبریں