حکومت نے یوٹرن لے لیا، میٹرو بس کرایہ نہیں بڑھے گا

9 Jan, 2020 | 05:42 PM

Arslan Sheikh

( عثمان علیم ) شہریوں کیلئے اچھی خبر، میٹرو کا کرایہ نہیں بڑھایا جائیگا، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی کا کہنا ہے کہ کرایہ 40 نہیں 30 روپے ہی وصول کیا جائیگا، میٹرو سٹیشنز کی خستہ حالی کا علم ہے، جلد ان کی مرمت و بحالی کی جائیگی۔

میٹرو پر سفر کرنے والی شہریوں کے لیے اچھی خبر، حکومت نے کرائیوں میں اضافے پر یوٹرن لے لیا۔ میٹرو کا کرایہ 40 نہیں 30 روپے ہی وصول کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ میٹرو کا کرایہ نہیں بڑھایا گیا۔

میٹرو سٹیشنز پر برقی سیڑھیوں کے خراب ہونے، واش رومز کی عدم دستیابی پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی کا کہنا تھا کہ ان سب چیزوں کا علم ہے جلد تمام معاملات کو درست کیا جائیگا۔

لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے 19 روٹس اور ایل ٹی سی بسز کے بند ہونے کے سوال پر انکا کہنا تھا کہ تمام معاملات کی درستگی کے لیے ایل ٹی سی کا نیا بورڈ تشکیل دے دیا ہے جو کہ جلد حکمت عملی تشکیل دے گا۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے مہنگے کرائیوں کے پیش نظر حکومت کو شہریوں کے لیے زیادہ سے زیادہ پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔

واضح رہے کہ سٹی فورٹی ٹو نے میٹرو کے کرائے میں اضافے کا معاملہ اٹھایا تھا، شدید عوامی ردعمل کے بعد میٹرو کرائے میں اضافے کو موخر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں