بزدار حکومت کا لاہور سے سوتیلی ماں کا سلوک

9 Jan, 2020 | 05:22 PM

Arslan Sheikh

( در نایاب ) حکومتی خزانہ خالی یا لاہور کی ترقی کیلئے فنڈز نہیں؟؟؟ ایل ڈی اے کو حکومت پنجاب کی فنڈنگ سے منظور شدہ پراجیکٹ شاہکام چوک فلائی اوور کو شروع کرنے میں مشکلات کا سامنا، نہ فنڈز نہ کوئی جواب، منصوبہ لٹکنے لگا۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تجویز شدہ شاہکام چوک فلائی اوور منصوبے کی منظوری وزیراعلیٰ اور پی اینڈ ڈی حکام بھی دے چکے ہیں۔ ساڑھے تین ارب کی لاگت سے شاہکام فلائی اوور اور ڈیفنس روڈ کی تعمیر و بحالی ہونا ہے۔ حکومت نے پہلے منصوبہ پی پی پی موڈ پر ڈالا بعد میں اے ڈی پی کا حصہ بنا دیا ہے۔

ایل ڈی اے منصوبے کی حتمی منظوری کے دو ماہ بعد بھی عملی طور پر کام نہیں شروع کرسکا۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کی کاسٹ کلئیرنگ کے بعد دوبارہ ری کاسٹنگ کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب سے فنڈز کی فراہمی کے مطالبے پر بھی کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

مزیدخبریں