اقراء عزیز اور یاسر حسین کا فہد مصطفیٰ کو کرارا جواب

9 Jan, 2020 | 01:15 PM

Sughra Afzal

(زین مدنی) اداکارہ اقراء  عزیز اور یاسر حسین نے فہد مصطفیٰ کو ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک استعمال نہ کرنے کے بیان پرٹک ٹاک پرہی جواب دے دیا۔

اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے گزشتہ ماہ ٹوئٹر پر والدین سے بچوں کو ٹک ٹاک ایپ سے دور رکھنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایپ بچوں کیلئے بالکل بھی صحیح نہیں جہاں سوشل میڈیا صارفین نے فہد مصطفیٰ کو ٹک ٹاک استعمال نہ کرنے کے بیان پر آڑے ہاتھوں لیا تھا وہیں اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی ان کے مطالبے کو ہوا میں اڑاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی اور کہا تھا کہ وہ نئے سال میں عہد کرتی ہیں کہ جتنا ہوسکے ٹک ٹاک استعمال کریں گی اور فہد مصطفیٰ کو مایوس کریں گی اور اب اداکار یاسر حسین اور ان کی اہلیہ اقرا عزیز نے بھی فہد مصطفیٰ کے ٹک ٹاک سے دور رہنے کے بیان پر انہیں ٹک ٹاک ہی کے ذریعے جواب دیا ہے۔

اداکار یاسر اور اقراء نے گزشتہ روز اپنے اپنے انسٹاگرام پر اکاﺅنٹس پر دو مزاحیہ ویڈیوز شیئر کیں جو دراصل انہوں نے ٹک ٹاک پر بنائی تھیں، اقراء عزیز کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں بالی وڈ کی مشہور فلم چاندنی کے گانے پر دونوں اداکاری کرتے نظر آرہے ہیں۔

مزیدخبریں