(قذافی بٹ) ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق صوبائی پالیسی تشکیل دینے کا اصولی فیصلہ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پالیسی مرتب کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب انوائرمینٹل پروٹیکشن کونسل کے اجلاس میں پالیسی مرتب کرنے اور صوبے میں ماحول کی صورتحال سے متعلق رپورٹ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس موقع پر ماحولیات کے ماہرین، سائنسدانوں اور متعلقہ سرکاری محکموں کے سربراہوں نے سفارشات اور تجاویز پیش کیں۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ائیر کوالٹی انڈیکس کے تعین کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں ماحولیاتی انڈومنٹ فنڈبھی قائم کیا جائے گا جبکہ ایئرکوالٹی انڈیکس کے معیار کے تعین کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا۔