سگریٹ نوشی کے خاتمے کیلئے ٹوبیکو کنٹرول ٹاسک فورس بن گئی

9 Jan, 2020 | 11:34 AM

Sughra Afzal

 (عثمان علیم) ڈپٹی کمشنرلاہور دانش افضال نے انسداد تمباکو نوشی قانون پر عمل درآمد کے لئے ضلعی سطح پر ٹو بیکو کنٹرول ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔

 اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں ٹو بیکو کنٹرول ٹاسک فورس کے لیے 6 ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں، ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے انسداد تمباکو نوشی قانون پر عمل درآمد کے لئے ضلعی سطح پر ٹو بیکو کنٹرول ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے جبکہ سٹی پولیس آفس لاہور،سٹی ٹریفک پولیس آفس، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی، لاہور چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری، پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور، ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نار کوٹیکس کنٹرول لاہور، پاکستان ریلوے عمل درآمد کروانے میں اپنا کردار کریں گے۔

 ٹاسک فورس انسداد تمباکو نوشی قانون پر عملدرآمد کو تیز کرنے اورلاہور کوتمباکو سے پاک شہر بنانے کے لیے ضلع بھر میں کارروا ئی کرے گی جس میں عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ 18 سال سے کم عمر والے افراد کو سگریٹ فروخت کرنے، تعلیمی اداروں سے 50 میٹر تک کے فاصلے پر سگریٹ فروخت کرنے والوں، امپورٹڈ اور کھلے سگریٹ فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائیگا۔

مزیدخبریں