سٹریٹ کرائم میں ملوث اشتہاری پولیس کیلئے درد سر بن گئے

9 Jan, 2020 | 10:10 AM

Sughra Afzal

 (عرفان ملک) لاہور پولیس کے لیے ڈکیتی، چوری اور سٹریٹ کرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان درد سر بن گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ یہی وہ ملزمان ہیں جو بار بار جرم کی دنیا میں آکر لوٹ مار کرتے ہیں۔

  سی سی پی او ذولفقار حمید نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن اور انویسٹی گیشن کی ٹیمیں تشکیل دے دیں، لاہور پولیس کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ دو سالوں کے دوران 1800 سے زائد ملزمان ایسے ہیں جن کو گرفتار کر کے عدالتوں میں پیش کیا گیا تاہم ملزمان ضمانتیں ملنے کے بعد اپنے کیسوں کی پیر وی کرنے عدالتوں میں پیش نہ ہوئے۔

مزیدخبریں