سوشل میڈیا کے لیے 45 رکنی کونسل تشکیل

9 Jan, 2019 | 11:02 PM

Shazia Bashir

(سٹٰی42: وزارت اطلاعات نے سوشل میڈیا کے لیے 45 رکنی کونسل تشکیل دے دی، کونسل حکومت پنجاب کی کارکردگی کو سوشل میڈیا پر جاری کرے گی۔ 

وزارت اطلاعات و ثقافت نے سوشل میڈیا کونسل تشکیل دے دی، صائمہ شوکت کو کونسل کی چئیرپرسن بنا یا گیا ہے۔

 وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے، کونسل حکومت پنجاب کی کارکردگی کو سوشل میڈیا پر جاری کیا کرے گی۔

 فاطمہ عثمان کو کونسل میں وائس چئیرپرسن بنایا گیا ہے جبکہ دیگر ممبرز میں شمائلہ ہاشمی، چودھری ضیاء ، شیخ وقاص، طاہرہ قسیم ، عمران حیدر، نور فاطمہ قادر، فیصل کھوکھر اور اختر حسین شامل ہیں۔

مزیدخبریں