(عثمان علیم) مزنگ سمیت شہر کے متعدد پٹوار خانوں میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فردوں کا اجرا اور انتقال جاری ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے کرپشن اور بد انتظامی کے پیش نظر پٹواریوں کو فرد کے اجرا اور انتقال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور پٹواریوں کو صرف ریکارڈ کیپنگ تک محدود کر دیا گیا ہے۔ عدالتی احکامات کے باوجود مزنگ پٹوار خانے میں پٹواری سخاوت اب بھی فردوں کا اجراء اور انتقال کر رہا ہے جبکہ مزنگ سمیت شہر کے متعدد پٹوار خانوں میں کام اسی طریقے سے جاری ہے۔
ڈی سی صالحہ سعید کی جانب سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو پٹوار خانوں کی چیکنگ کی ہدایات دی گئی ہیں جبکہ فردوں کا اجرا اور انتقال جاری رکھنے والے پٹواروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کے احکامات بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔