بڑا قیدی، بڑے سکیورٹی انتظامات

9 Jan, 2019 | 02:35 PM

Sughra Afzal
Read more!

(علی ساہی) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیرک کے گردونواح مانیٹرنگ کے لیے اضافی کیمرے اور دیواروں پر برقی تاریں لگوادی گئیں، سکیورٹی ڈیوٹی پرماموراہلکاروں کی سپیشل برانچ سے رپورٹ بھی مانگ لی گئی۔

سٹی 42 کے مطابق احتساب عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نواز شریف کی سکیورٹی کیلئے وارڈ کے اطراف میں 15 کیمرے لگا دئیے گئے اور دیواروں پر دورویہ ننگے برقی تار بھی نصب کر دیئے گئے۔

جیل ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بھی قیدیوں کی مانیٹرنگ کے لیے 150 سے زائد کیمرے لگائے گئے ہیں جن سے قیدیوں کو مانیٹر کیا جاتا ہے، لیکن نئے کیمرے میاں نوازشریف کی سکیورٹی کے لیے خصوصی طور پر لگوائے گئے ہیں تاکہ ہرقسم کی آمدورفت سپرنٹنڈنٹ جیل خود مانیٹر کرسکیں۔ برقی تاروں کا مقصد ہے کہ کسی بھی صورتحال میں کوئی دوسرا قیدی سکیورٹی وارڈ میں داخل نہ ہوسکے۔

مزیدخبریں