شوق کا کوئی مول نہیں، تاریخ کی مہنگی ترین بولی

9 Jan, 2019 | 10:52 AM

Sughra Afzal
Read more!

(وقار گھمن) گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی میں شہری نے تاریخ کی مہنگی ترین بولی دیکر نمبر"1"گیارہ لاکھ روپے میں اپنے نام کرلیا۔ نمبر 9 ساڑھے چھ لاکھ روپے میں فروخت ہوا۔ 786 تین لاکھ 30 ہزار میں نیلام ہوا۔

محکمہ ایکسائز کی جانب سے ایل ای 19 سیریز کے پرکشش نمبروں کی نیلامی کیلئے فریدکوٹ ہاؤس میں بہت زیادہ رش رہا۔ سب سے پرکشش نمبر 1 ایکسائز کی تایخ میں پہلی مرتبہ گیارہ لاکھ روپے میں فروخت ہوا۔ خریدارمیاں زاہد اسلام کا کہنا تھا کہ نمبر جتنے مرضی کا ملتا خرید کر ہی جانا تھا۔

دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ بولی 9 کے ہندسے کی رہی جو سمبڑیال کے شہری امجد چیمہ نے ساڑھے 6 لاکھ روپے میں خریدا۔ جن کا کہنا تھا کہ پہلے سے موجود تمام گاڑیوں کا نمبر بھی 9 ہی ہے۔ ایک کروڑ بھی دینا پڑتا تو دے دیتا۔ پرکشش نمبروں میں 786 کا ہندسہ 3 لاکھ 30 ہزار، نمبر 2 اور 3 ایک ایک لاکھ، نمبر 4 ایک لاکھ 15 ہزار، نمبر 5 ایک لاکھ 60 ہزار، نمبر چھ 76 ہزار، نمبر آٹھ 85 ہزار میں نیلام ہوا۔

ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ پرکشش نمبروں کی نیلامی سے تقریبا ڈیڑھ کروڑ کی آمدن متوقع ہے۔

مزیدخبریں