اقبال ٹاؤن: والدین کی لاپرواہی ننھے بچہ کی جان لے گئی

9 Jan, 2018 | 11:01 PM

علی ساہی: والدین کی لاپرواہی ننھے سبحان کی جان لے گئی،  نرگس بلاک میں گیس کا چولہاکی وجہ سے پردہ آگ لگنے سے پوراگھرلپیٹ میں آگیا۔ کمرہے میں سویا3 سالہ بچاجھلس کرجاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ٹاون میں شام کے وقت ظہیرنامی شہری کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی، بیوی بچوں کو اکیلے گھرمیں چھوڑکرکام کے لیےگئی تھی کہ کچن میں جلتے ہوئےچولہے سے پردے کو آگ لگ گئی اوردیکھتے ہی دیکھتے پورے گھرمیں پھیل گئی۔

ایس ایچ اقبال ٹاون مقصود گجرکے مطابق گھرمیں اس وقت صرف ایک بچی تھی جبکہ چھوٹا سبحان سورہا تھا ۔آگ لگنے کے بعد بچی توجان بچا کرچھت سے نیچے اترگئی لیکن بدقسمت سبحان آگ کے شعلوں کی نظرہوگیا۔

بچی کے ماموں اقبال کا کہنا تھا کہ جب گھرمیں آگ لگی تواسکی بہن اوربہنوئی گھر میں موجودنہیں تھے۔ آگ نے ایک بچے کی جان لے لی جبکہ پوراگھربھی جل کرراکھ ہوگیا۔

مزیدخبریں