بابا موج دریا کی جگہ پر تنازع افہام و تفہیم سے حل ہو گیا

9 Jan, 2018 | 10:24 PM

(فرحان یامین):اونج لائن ٹرین منصوبہ کی زد میں دربار بابا موج دریا بھی آگیا، پروجیکٹ پر کام کرنے والوں انجینیرز نے مسجد،لنگر خانہ، صحن اور واش روم مسمار کرنے کے لیے نشان لگائے تو دربار کمیٹی آڑے آگئی۔ پیر کو ہونے والے پہلے مذاکرات ناکام ہوئے تو کمیٹی نے انتظامیہ کو24 گھنٹہ کے اندر مطالبات منظور کرنے کی ڈیڈ لائن دی۔

ایل ڈی کی جانب سے 24 گھنٹہ بعد دوبارہ مذاکرات کئے گئے۔ ایل ڈی اے کی طرف سےچیف انجینئر اسرار سعید نے کمیٹی چیئرمین درباراسدرضاء اوردیگر ممبران سے مذاکرات کئے جو کامیاب رہے۔ چیف انجینئر کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے تین مطالبات مسجد،لنگرخانہ اور سماع ہال کی تعمیرشامل ہے۔مسجد کے لیے کمیٹی جہاں نقشہ تجویز کرے گی وہیں مسجد تعمیر کی جائے گی۔ مذاکر ت کی مکمل حفاظت یقینی بنائی جائےگی۔ ایل ڈی اے دربار کی زمین بھی ایکوائر نہیں کرے گا بلکہ اورنج لائن ٹرین کی ٹنل تعمیر کے بعد دربار کوہی استعمال کے لیے دے گا۔

کمیٹی ممبران نے بھی چیف انجیئنر اسرار سعید کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ٹرین کی تعمیرکے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ایل ڈی اے وفد کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے مزید اطمینان کے لیے ان کے ساتھ تحریری معاہدہ کیاجائے گا جس کی کاپی کمیٹی کو جلد فراہم کردی جائے گی۔

مزیدخبریں