ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، ملاوٹ شدہ دودھ بیچنے والوں کی شامت

پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، ملاوٹ شدہ دودھ بیچنے والوں کی شامت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مظہرعباس: ملاوٹ شدہ دودھ بیچنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ، یوریا ، فارمالین اور شیمپو ملانے والے اب نہیں بچیں گے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دودھ سیفٹی ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دودھ سیفٹی ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ ملاوٹ شدہ دودھ بیچنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ ہونے لگا۔ دودھ میں کبھی یوریا ملا کر گاڑھا بنایا جاتا تو کبھی فارمالین ڈال کر گاڑا کیا جاتا ہے۔ لیکن اب ایسا نہیں ہوگا کیونکہ انتظامیہ نے اس کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایڈیشنل ڈاکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر شاہ زیب کا کہنا تھا کہ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر صوبہ بھر میں دودھ کی چیکنگ کریں گی۔ 36 اضلاع میں دو دو ٹیمیں ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔ اس سلسلے میں جدید مشینری بھی منگوا لی گئی ھے۔

انہوں نے کہاکہ دودھ کے تمام ٹیسٹ موقع پر کرکے نتائج حاصل کئے جائیں گے۔ ٹیمیں ڈیری کی تمام پروڈکٹ چیک  کرکے ملاوٹ کی صورت میں انہیں تلف کریں گی۔