سوائن فلو نے لاہور کا رخ کر لیا، 15 مشتبہ مریضوں کی تصدیق کر دی گئی

9 Jan, 2018 | 09:57 PM

 (بسام سلطان): جنوبی پنجاب کے بعد اب لاہور میں بھی انفلوئنزا کے کیسز سامنے آنے لگے۔ غفلت کی نیندسوئی ہوئی انتظامیہ ہوش میں آگئی۔ ہسپتالوں میں موسمی فلو کے کاونٹرز سمیت عملے کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔

سوائن فلو جنوبی پنجاب میں تباہ کاریاں مچاتے ہوئے 19افراد کی جان لینے کے بعد لاہور پہنچ گیا، شہر میں سوائن فلو کے پہلے مریض کی تصدیق نے خطرے کی گھنٹی بجادی ،72 سالہ رشیدہ بی بی میں سوائن فلو کے مرض کی تشخیص کے بعد فاروق ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ شہر میں سوائن فلو کے مزید6 مشتبہ مریضوں میں تشخیص کے بعد مجموعی طور پر15 سوائن فلو کے مشتبہ مریضوں کی تصدیق ہو گئی۔ مشتبہ مریضوں میں 4مریض ڈاکٹر ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ تین جناح ہسپتال ،تین حمید لطیف ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ شیخ زید ہسپتال، گلاب دیوی، سروسز، فاطمہ میموریل ہسپتال میں ایک ایک مشتبہ مریض زیرعلاج ہے، جن کی مزید تصدیق کیلئے حتمی ٹیسٹ قومی ادارہ صحت کو روانہ کئے گئے ہیں۔

 شہر میں سوائن فلو کے اچانک اتنی بڑی تعداد میں کیسز سامنے آتے ہی انتظامیہ بھی متحرک ہو گئی اور تمام ہسپتالوں میں موسمی فلو کےکاونٹر ، آئسولیٹڈ وارڈز ، ماسک ،دستانے اور دیگر اشیاء کی فراہمی کیساتھ ساتھ عملے کی ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے۔

مزید دیکھئے:


مزیدخبریں