بالی وڈ فلم "مکاباز"کوپنجاب فلم سنسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دے دی

9 Jan, 2018 | 09:09 PM

زین مدنی: بھارتی فلم انڈسٹری کی فلم "مکا باز"کو پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پاس کردیا، نمائش 12 جنوری سے شہر لاہور کے سینما گھروں میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ انڈسٹری کی فلم "مکا باز"کو عام نمائش کی اجازت مل گئی ہے، فلم کو پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پاس کردیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار وینت کمار،زویا حسن،روی کشن اور جمی شیرگل سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

انواراگ باسو کی ہدیاتیکاری میں بنائی گئی فلم ایکشن سے بھرپور ہے، فلم12جنوری کو شہرکے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزیدخبریں