وزیراعلیٰ پنجاب نے بیجنگ انڈر پاس کی لینڈ سکیپنگ پلان کی منظوری دے دی

9 Jan, 2018 | 08:05 PM

عمراسلم

 عمر اسلم: وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے ایک اجلاس میں بیجنگ انڈرپاس کی لینڈ سکیپنگ پلان کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ کے 9ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں خوبصورت گارڈنز بنانے کا پلان آئندہ 7 روز میں پیش کیا جائے۔

ماڈل ٹاؤن میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بیجنگ انڈر پاس کی لینڈ سکیپنگ کےمنصوبہ پردن رات کام کر کے اسے ہرصورت دو ماہ میں مکمل کیا جائے۔ منصوبہ کے لیے فنڈز کی کمی نہیں آنےدیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں پرتجاوزات اور بے ہنگم طریقہ سے لٹکتی تاریں شہرکی خوبصورتی کو متاثر کرتی ہیں۔ شہروں کو ہار ٹیکلچر سے دیدہ زیب بنانے کا کام تیزی سے آگے بڑھایا جائے اور سٹیٹ آف دی آرٹ  نرسریاں بنا کر انہیں آؤٹ سورس کیا جائے۔ ہارٹیکلچر کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے بہترین کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں۔

اجلاس میں مشیروزیراعلیٰ خواجہ احمد حسان، لارڈمئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید، ڈی جی لاہور والڈسٹی اتھارٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں