قومی کرکٹر عثمان اصلاح الدین منگنی کے بندھن میں بندھ گئے

9 Jan, 2018 | 07:26 PM

عامر رضا: قومی ٹیم کے بلے باز عثمان اصلاح الدین نے منگنی کی انگوٹھی پہن لی، نکاح کے لیے 14 فروری ویلنٹائن ڈے کا دن مقرر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ہیرو عثمان اصلاح السین منگنی کے بندھن میں بندھ گئے ، لاہور میں ہونے والی ایک تقریب میں قومی کرکٹرکی منگنی ہوئی۔ عثمان صلاح الدین نے لاہور ہی کی رہائشی طالبہ صبا سے منگنی کی ہے۔

 قریبی ذرائع کے مطابق صبا کو گھر والوں نے پسند کیا اور عثمان کی رضامندی سےمنگنی طے کی گئی ہے۔ عثمان اور صبا کے نکاح کے لیے 14 فروری ویلنٹائن ڈے کا دن مقرر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں