حکومت کیخلاف پہلا جلسہ کہاں ہوگا؟ اپوزیشن رہنماؤں نے سرجوڑلیے

9 Jan, 2018 | 06:43 PM

قذافی بٹ: لاہورمیں سیاسی درجہ حرارت نقطہ عروج پر ہے، حکومت کے خلاف اپوزیشن کے پہلے پاور شو کی تیاریاں، 17 جنوری کو پہلا جلسہ کہاں کیاجائے ، اپوزیشن رہنماؤں نے سر جوڑ لیے۔

تفصیلات کے مطابق 17جنوری کو سانحہ ماڈل ٹاون پر اپوزیشن کے پہلے پاور شو کے لیے تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔ جلسے کے لیے3 مقامات پنجاب اسمبلی، جی پی او چوک یا ناصر باغ زیرغور ہیں۔ تاہم متفقہ رائے یہی ہے کہ پہلا پاور شو پنجاب اسمبلی کے سامنے کیا جائے۔

جلسے میں پارٹی سربراہان کی شرکت کے لیے ڈاکٹر طاہرالقادری کوشاں ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی قیادت کے ذریعے آصف علی زرداری اور عمران خان کو جلسے میں شرکت کے لیے رضامند کرنے پر زور بھی دیا ہے۔

 عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ آصف علی زرداری اور عمران خان پہلے پاور شو میں آئیں۔ تاہم نمبر ون قیادت کی جلسے میں شرکت کی تصدیق 11 جنوری کو ہوگی۔ پاور شو کی تیاریوں اور حکمت عملی کے لیے 11 جنوری کو ایکشن کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں