جعلی چیک کے مقدمے میں ملوث ملزم کو بری کرنے کے احکامات جاری

9 Jan, 2018 | 06:13 PM

(یاورزولفقار) سیشن عدالت نے جعلی چیک کے مقدمے میں ملوث ملزم کو راضی نامہ کی بنیاد پر بری کرنے کے احکامات جاری کر دیے، ملزم نے کاروبار ختم ہونے کے بعد فراڈ کر کے مدعی کو جعلی چیک دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کے روبرو مستی گیٹ پولیس نے ملزم خالد علی کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا مدعی کے ساتھ مشرکہ کاروبار تھا۔ ملزم نے کاروبار ختم ہونے کے بعد فراڈ کر کے مدعی کو جعلی چیک دیا تھا۔

  ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے مدعی کی تمام رقم ادا کر دی ہوئی ہے۔ ملزم اور مدعی میں راضی نامہ ہو چکا ہوا ہے۔مدعی کی جانب سے راضی نامہ عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے۔ ملزم کے وکیل نے استدعا کی کہ راضی نامہ کی بنیاد پر ملزم کو بری کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد راضی نامہ کی بنیاد پر ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں