شاہد ندیمم: لیسکوکا گارڈن ٹاون میں بجلی چوروں کیخلاف کومبنگ آپریشن، متعدد افراد کو بجلی چوری میں ملوث ہونے پر پکڑ لیا۔ بجلی چوروں کیخلاف محکمانہ و قانونی کارروائی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو نے گارڈن ٹاون کے علاقہ میں بجلی چوروں کیخلاف کومبنگ آپریشن کیا، جس میں گلبرگ ڈویژن کے ایس ڈی اوز اور سٹاف نے حصہ لیا، کومبنگ آپریشن کے دوران متعدد گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی۔
لیسکو حکام نے بتایا کہ صارفین میٹر ٹمپر اور ریورس کر کے بجلی چوری کر رہے تھے، بجلی چوروں کیخلاف محکمانہ و قانونی کارروائی کی جائیگی، آپریشن لیسکو چیف واجد علی کاظمی کی ہدایت پر ایس ڈی او گارڈن ٹاون نثار اعوان اور ایس ڈی او گلبرگ محمد طاہر کی نگرانی میں ہوا۔