ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سی ایم اے کی گریجویشن تقریب،100 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم

 سی ایم اے کی گریجویشن تقریب،100 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  شاہ رخ ندیم:انسٹیٹوٹ آف کوسٹ مینجمنٹ اکاونٹنٹس آف پاکستان کے زیر اہتمام سی ایم اے گریجویشن کی تقریب کا ا ہتمام کیا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کیں۔

 تصیلات کے مطابق پی سی ہوٹل میں آئی سی ایم اے پاکستان کے زیر اہتمام  ہونے والی سی ایم اے کی گریجویشن تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد ، صدر آئی سی ایم اے پاکستان اقبال غوری  اور نائب صدر انیس الرحمان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر 100 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔

 صدر آئی سی ایم اے پاکستان اقبال غوری نے کہا کہ آئی سی ایم اے پاکستان اے سی سی اے  یو کے سمیت دیگر اداروں کے ساتھ معاہدے کر رہا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے طلبہ کو ڈگریاں مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ  بحیثیت قوم  بڑے فیصلے کرنے ہونگے تاکہ پاکستان ترقی کر سکے۔

طلبہ بھی ڈگریاں مکمل کرنے پر خوش اور عملی زندگی میں قدم رکھنے کے حوالے سے پرامید نظر آ ئے۔

گریجویشن تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر اقصی اسرار کو گولڈ میڈل بھی دیا گیا۔