وفاقی حکومت کا اراکین اسمبلی کو بلیو پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ

9 Jan, 2018 | 04:24 PM

(علی اکبر) حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے میں چھ ماہ باقی رہ گئے۔ اراکین اسمبلی نے بلیو پاسپورٹ کے حصول کے لیے کوششیں تیز کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے تمام اراکین اسمبلی کو بلیو پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس پر عملدآمد کے لیے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے کام شروع کر دیا ۔ قواعد کے مطابق اراکین اسمبلی کو بلیو پاسپورٹ کے حصول کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ کا لیٹر درکار ہے۔ جس کے لیے متعدد اراکین اسمبلی نے اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطہ کیا۔

واضح رہے کہ سابق دور حکومت میں بھی مخصوص اراکین کو بلیو پاسپورٹ جاری کیے گئے تھے۔بلیو پاسپورٹ کا فائدہ یہ ہے کہ کسی بھی ملک کا ویزہ حاصل کرنے میں آسانی ہوتی ہے بلکہ بیرون ملک سفر کے دوران مراعات اور پروٹوکول ملتا ہے، یعنی اُنہیں ایئرپورٹ پر امیگریشن کے لیے لائنوں میں بھی نہیں لگنا پڑتا۔

مزیدخبریں