عیشہ خان: نشتر کالونی میں پولیس کا زیر حراست ملزم پر تشدد، ملزم کو گزشتہ روز چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایس ایچ او اور محرر کو ڈی آئی جی آپریشنز نے معطل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم کو چوری کے الزام میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا اور مقدمہ درج نہ ہونے کے باوجود پولیس کیجانب سے ملزم پر بری طرح سے تشدد کے ساتھ تضحیک بھی کرتے رہے۔ واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او نشتر کالونی عامر سلیم اور محرر کو معطل کر دیا اور ایس ایس پی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی۔