شادی ہالوں کو ریگولرائز کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

9 Jan, 2018 | 01:58 PM

 قذافی بٹ: شادی ہالوں کو ریگولرائز کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی ہے۔ قرارداد تحریک انصاف کے ڈاکٹر مراد راس نے جمع کرائی۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایل ڈی اے اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے شادی ہالوں پر دھاوا بول رہی ہے۔ قوانین پر عملدرآمد کرانا ایل ڈی اے کی ذمے داری تھی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ6 سو شادی ہالوں سے ہزاروں افراد کا روزگار منسلک ہے۔ قوانین میں نرمی اور آسانی لاکر ہزاروں خاندانوں کا چولہا بند ہونے سے بچایا جائے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اربوں روپے ٹیکس دینے والی انڈسٹری کو بند کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ مطالبہ کیا گیا ہے کہ شادی ہالوں کو سیل کرنے کی بجائے ریگولرائز کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔

مزیدخبریں