ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیلٹی سٹورز کی افادیت نہ ہونے کےبرابر,حکومت نے سبسڈی کی رقم ادا نہ کی

یوٹیلٹی سٹورز کی افادیت نہ ہونے کےبرابر,حکومت نے سبسڈی کی رقم ادا نہ کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خان شہزاد) یوٹیلٹی سٹورز کی افادیت نہ ہونے کےبرابررہ گئی،5 روز گزرنے کے باوجود یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ سفید چنے،دال چنا،چینی اور بیسن کا سٹاک نہ پہنچ سکا،شہری یوٹیلٹی سٹورز سے مایوس لوٹنے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی ،دال چنا،بیسن اور سفید چنے کا سٹاک ختم ہوئے 5 روز گزر گئے مگر تاحال وفاقی حکومت کے سر پر جوں تک نہیں رینگی۔

یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے تاحال سالانہ سبسڈی کی مد میں دی جانے والی 26 بلین روپے کی رقم ادا نہیں کی جس کے باعث اشیائے ضروریہ کا سٹاک خریدا نہیں جاسکا ۔ یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے سبسڈی کی رقم ادا نہ کی تو شہر سمیت ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی مزید قلت ہوجائے گی۔

دوسری جانب شہریوں نے اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی پر تشویش کااظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو عام آدمی کے مسائل سے کچھ سروکار نہیں۔ شہریوں نے غم وغصے کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ فراہم نہیں کرسکتی تو ان سٹورز کو ختم کردے ۔