ملک اشرف: شوگر ملوں کی کرشنگ سیزن نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس ساجد محمود سیٹھی آج کیس کی سماعت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کے میاں مقصود احمد نے درخواست دائر کی ہے۔ انکا مؤقف ہے کہ کرشنگ کا سیزن اکتوبر اور نومبر میں شروع ہوتا ہے لیکن اس بار ابھی تک یہ معاملہ شروع نہیں ہو سکا۔ درخواستگزارنےکاشتکاروں کو180روپےقیمت نہ ملنےپرعدالت سےرجوع کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں اسسٹنٹ کین کمیشنر نےعدالت کو آگاہ کیا تھا کہ عدالتی حکم اور وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب بھر کی شوگر ملوں میں کرشنگ کا سیزن شروع کردیا ہے اور ایسے مالکان جنھوں نے کرشنگ کا سلسلہ دیر سے شروع کیا ہے انکے خلاف فوجداری کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔