رانا مشہود کا اے پی ایس گرلز ہائی سکول کا دورہ، ہیڈ مسٹریس کی سرزنش

9 Jan, 2018 | 12:38 PM

(جنید ریاض ): صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے گورنمنٹ اے پی ایس گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاون کا دورہ کیا اور ٹیکنیکل، سائنس اینڈ آئی ٹی لیب کا جائزہ لیا، ناقص انتظامات پر ہیڈمسٹریس منورتبسم کی سرزنش کی۔

 

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے گورنمنٹ اے پی ایس گرلز ہائی سکول کا دورہ کیا اور ٹیکنیکل، سائنس اینڈ آئی ٹی لیب کا جائزہ لیا، رانا مشہود نے لیب میں صفائی کے ناقص انتظامات پر ہیڈمسٹریس منورتبسم کی سرزنش کی۔ دورہ کے موقع پرسپشل سیکرٹری سکولز رانا حسن اختر، سی ای او ایجوکیشن زاہد بشیرگورائیہ اور ڈی ای او احسان ملک سمیت دیگرافسران بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب 15 دسمبر کو ٹیکنیکل، سائنس اور آئی ٹی لیب کا افتتاح کریں گے۔ یہ پہلی اسٹیٹ آف دی آرٹ لیب ہوگی جہاں پرائمری کے بچوں کو جدید طریقہ تدریس کے تحت پڑھایا جائے گا، پہلے مرحلے میں تین سو سکولوں میں ڈیجٹیل لیب بنائی جائے گی۔

سیکرٹری سکولز اللہ بخش ملک کا کہنا تھا کہ ڈیجٹیل لیب سے تعلیم حاصل کرنے والے بچے گریجویشن کے بعد باآسانی روزگار حاصل کرسکیں گے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں