ڈاکٹر زکریا ذاکر پنجاب یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر مقرر، چارج سنبھال لیا

9 Jan, 2018 | 11:05 AM

 (اکمل سومرو)  پنجاب یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف سوشل اینڈ بیہیوریل سائنسز ڈاکٹر زکریا ذاکر کو یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا۔ انہوں نےنئے عہدے کا چارج سنبھال لیا، انہیں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی تک چارج دیا گیا۔

ڈاکٹر زکریا ذاکرانسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز پنجاب یونیورسٹی کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔ انہوں نے جرمنی سے 1998ء میں سوشیالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ایم فل اور ایم اے پنجاب یونیورسٹی سے کیا۔ انہیں بہترین تعلیمی کارکردگی پر 2015ءمیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا ہے۔ وہ جرمنی کی یونیورسٹی میں میں 4 سال تک بطور مستقل پروفیسر بھی تعینات رہے۔ ان کے امپکٹ فیکٹر جرنلز میں 50 ریسرچ پیپرز بھی شائع ہو چکے ہیں۔ وہ4 کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ ڈاکٹر زکریا ذاکر 28 سال سے تدریسی شعبے سے وابستہ ہیں۔

واضح رہےکہگزشتہ روز محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے  پنجاب یونیورسٹی کےنئے وائس چانسلر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاریکیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ظفر معین ناصر کا استعفیٰ گورنر پنجاب کی جانب سے منظور کر لیا گیا۔

مزیدخبریں